سوراب میں روزنامہ انتخاب کے بنڈل کوجلانا آزادی صحافت کی شہہ رگ کاٹنے کے مترادف ہے ،بی یو جے
بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر ایوب ترین جنرل سیکرٹری رشید بلوچ نے کہا کے گزشتہ روز سوارب کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے روزنامہ انتخاب کے بنڈل جلانے کی شدید مزمت کرتے ہیں ،ایسے اقدامات آزادی صحافت کی شہہ رگ کاٹنے کے مترادف ہے،کسی بھی مہذب معاشرے میں ایسے کسی اقدام کی مثال ملنا بعید القیاس ہے ، اس سے قبل مقامی گروہوں نام نہاد سیاسی جماعتوں کی جانب سے اخبارات کے کے بنڈل جلائے جاتے رہے ہیں لیکن یہ پہلی بار ہوا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کا ایک اہم زمہ دار نے ایسا اقدام کیا ہے ہم یہ سمجھتے ہیں کہ روزنامہ انتخاب کے بنڈل جلانا پری پلان کا حصہ ہے کسی ضلعی انتظامیہ کے ایک اہم شخصیت کی جانب سے اخبار جلانے میں براہ راست ملوث ہونا تشویشناک ہے ، بلوچستان کے صحافی ایسی کسی بھی اقدام پر خاموش نہیں بیٹھیں گے ،صحافی برادری نے ہر دور کے ڈکٹیٹرکا مقابلہ کیا ہے ایسے گھناؤنے اقدام کا بھی مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے ،بلوچستان یونین آف جرنلسٹس وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ وقعہ کا نوٹس لیکر زمہ داران کے خلاف کاروئی کریں