کوہاٹ، سابق وفاقی وزیر شہریار خان آفریدی کے گھر پر دستی بم حملہ

کوہاٹ (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شہریارخان آفریدی کے آبائی گھر پر دستی بم حملہ۔ پولیس کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دستی بم گیٹ کے باہر پھٹا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دستی بم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعجاز چودھری نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہریار آفریدی کے گھر پر کریکر بم سے حملہ ہوا ہے، اللہ کریم ان کی حفاظت فرمائے اور پاکستان کے دشمنوں کو نیست و نابود فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں