شبلی فراز کی عمران خان کیلئے پائلٹ بننے کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے گزشتہ دنوں چکوال میں جلسے سے خطاب کے بعد واپسی پر ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کی طبیعت خراب ہو گئی۔جب پائلٹ کی طبیعت کی ناسازی کا بتایا گیا تو انہیں معاون پائلٹ کے بغیر ہیلی کاپٹر نہ اڑانے کا مشورہ دیا گیا۔شبلی فراز نے اس موقع پر کمرشل پائلٹ کے تجربے کو استعمال کرتے ہوئے معاون پائلٹ کا کردار ادا کیا ، دوران پرواز سینیٹر شبلی فراز مرکزی پائلٹ کی مدد کرتے رہے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔سابق وفاقی وزیر اور عمران خان کے چیف آف اسٹاف شبلی فراز ائیر فورس میں بطور کمیشنڈ پائلٹ آفیسر فرائض سر انجام دے چکے ہیں جبکہ کمرشل پائلٹ کے طور پر بھی انہوں نے کام کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں