اندرون سندھ میں بدترین غلامی کیخلاف حقیقی جہاد کرنا ہوگا، عمران خان

اسلام آباد (انتخاب نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی اور اپنی نسلوں کے لیے جہاد کرنا ہو گا۔ اسٹوڈنٹس کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج 80 فیصد خواتین کو حقوق نہیں مل رہے، اندرون سندھ میں بدترین غلامی ہے، حقیقی آزادی اور اپنی آنے والی نسلوں کے لیے جہاد کرنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ میں خلیفہ بھی عدالت میں پیش ہوتے تھے، تمام غریب ممالک میں زرداری اور نواز شریف جیسے لوگ پیسہ باہرلے جاتے ہیں، جب ملک میں چور اوپر بیٹھ جائیں تو ترقی کیسے ہو گی۔ آج چوروں نے ہمارے ملک پر قبضہ کرلیا ہے، ہر روز باری باری ان کے جرم معاف ہورہے ہیں، اگر یہی کرنا ہے تو باقی لوگوں کو بھی جیل سے رہا کردیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں فیصلہ کن وقت ہے، شہباز شریف ہر جگہ جاکر کہتا ہے کہ میں مجبور ہوں، مانگنے نہیں آیا، شہباز شریف ہر جگہ پاکستان کو ذلیل کراتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں