لاہور، گلبرگ میں شقی القلب افراد نے چلتی موٹر سائیکل سے نومولود بچی کو پھینک دیا

لاہور (انتخاب نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے گلبرگ میں شقی القلب افراد نے چلتی موٹر سائیکل سے نومولود بچی کو پھینک دیا جو ہسپتال میں دم توڑ گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے علاقے گلبرگ میں گورومانگٹ روڈ کے قریب انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر ایک مرد اور دو خواتین سوار ہیں ، پیچھے بیٹھی ایک خاتون نے بچی کو چلتی موٹر سائیکل سے گلی کے کونے میں پھینک دیاجس سے نومولود بچی کے سر پر شدید چوٹ آئی۔ راہگیروں نے بچی کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا تاہم بچی چند گھنٹے زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ میں مقدمہ درج کرکے موٹر سائیکل سواروں کی تلاش شروع کردی ہے۔دریں اثنا سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاﺅن سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور پولیس کو سی سی ٹی وی کیمروں اور شواہد کی مدد سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں