پنجاب حکومت کاگوادر میں پنجاب ہاﺅس تعمیر کرنے کا فیصلہ

لاہور (انتخاب نیوز) پنجاب حکومت نے گوادر میں پنجاب ہاﺅس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حتمی منظوری اور پیپر ورک مکمل ہونے کی صورت میں منصوبے پر جلد سے جلد کام کا آغاز کر دیاجائے گا ۔ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ پنجاب حکومت نے گوادر میں پنجاب ہاﺅس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی منظوری قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و ترقیات دے گی۔ سیکرٹری مواصلات و تعمیرات گوادر میں پنجاب ہاﺅس کی تعمیر کے حوالے سے قائمہ کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دیں گے۔ذرائع کے مطابق حتمی منظور ی اور پیپر ورک مکمل ہونے کی صورت میں منصوبے پر جلد سے جلد کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں