دو پاکستانی شہریوں کو افغان قرار دے کر ڈی پورٹ کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت

کراچی (انتخاب نیوز) سندھ ہائی کورٹ نے دو پاکستانی شہریوں کو افغان قرار دے کر افغانستان ڈی پورٹ کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت لیے3اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی ۔سندھ ہائیکورٹ میں دو پاکستانی شہریوں کو افغان قرار دے کر افغانستان ڈی پورٹ متعلق اہلخانہ کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ سردار آصف نقشبندی اور بیٹے واصف کو سیاسی رسوخ رکھنے والے شخص نے ڈی پورٹ کرایا۔ پیرزادہ نے ایف آئی اے کی ملی بھگت جعلی دستاویزات بنوائیں۔ سردار آصف اور اہل خانہ پر شناختی کارڈز اور جعلی دستاویزات کے مقدمات بنائے گئے۔ ایس ایس پی سیکیورٹی اور اسپیشل برانچ نے انکوائری کے بعد درخواست گزاروں کو پاکستانی قراردیا ہے۔ اس کے باوجود 2019 میں جعلی دستاویزات کا الزام عائد کرکے شناختی کارڈز بلاک کرادیئے گئے۔ ہائیکورٹ آنے سے روک دیا گیا، اغوا کرکے افغانستان پہنچا دیا گیا۔ افغانستان نے بھی ان کو اپنا شہری ماننے سے انکار کیا اسو وقت دونوں باپ بیٹے دسمبر 2021 سے نظر بند ہیں۔ عدالت نے اہلخانہ کی جانب سے دائر درخواست تین اکتوبر سماعت کیلیے مقرر کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں