آشیانہ ریفرنس، وزیراعظم شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور (انتخاب نیوز) احتساب عدالت نے آشیانہ ریفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ لاہور کی احتساب عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دائر کی گئی آشیانہ ریفرنس میں مستقل حاضری معافی کی درخواست پر سماعت ہوئی، احتساب عدالت نمبر پانچ کے جج ساجد علی اعوان نے وزیر اعظم کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف کو سرکاری مصروفیات کے باعث حاضری سے مستقل استثنیٰ دیا ہے، شہباز شریف نے اپنے وکیل امجد پرویز کی وساطت سے مستقل حاضری معافی کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں