بلوچستان سیلاب متاثرین کو نادرا کی آسان رسائی اور رجسٹریشن کیلئے باقاعدہ کام شروع

کراچی، اسلام آباد (انتخاب نیوز) چیئرمین نادرا طارق نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور ان کی رجسٹریشن کیلئے حب میں نادرا دفتر نے کام شروع کردیا،حب نادرا کے دفترکے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے سیلاب متاثرین کو نادرا کی رسائی کو آسان اور رجسٹریشن کو یقینی بنانے کیلئے نادرا دفتر نے باقاعدہ کام شروع کردیا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین نادرا نے سیلاب متاثرین کو ملنے والی نادرا سہولیات کا معائنہ بھی کیا۔ انہوں نے بتایا کہ دفترمیں جدید سہولیات کے ساتھ بچوں کے کھیلنے کا ایریا بھی مختص کیا گیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرہ افراد کے گمشدہ شناختی کارڈز کو ترجیحی بنیادوں پر پروسیس کرنے کا عمل شروع کیا گیا ہے، چیئرمین نادرا نے بتایا کہ حب میں بھی متاثرین سیلاب نے ہجرت کی ہے اور بروقت اقدامات اٹھاتے ہوئے اضافی موبائل رجسٹریشن گاڑی تعینات کردی گئی ہے،چیئر مین نادرا نے کہا کہ خواتین کی رجسٹریشن اور ان کے لئے دو دن جمعہ اور ہفتہ کو مختص کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تباہ کن سیلاب نے کئی خاندانوں کو متاثر اور ہجرت کرنے پرمجبورکیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں