مردان، مسجد میں فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق ، دو افراد زخمی

مردان (انتخاب نیوز) مردان کی مسجد میں فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق اور 2افراد زخمی ہوگئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)عرفان اللہ خان کے مطابق مردان کے علاقے جان آبادکی مسجد میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔ڈی پی او کے مطابق فائرنگ اس وقت کی گئی جب لوگ عشا کی نماز ادا کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق تحقیقات جاری ہیں،واقعہ کے حوالے سے مزید تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں