ٹرانس جینڈر قانون میں ترمیم پر غور کیا جارہا ہے، چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ٹرانس جینڈر ایکٹ میں ترمیم کے حوالے سے کمیٹی میں غور کیا جا رہا ہے،اسحاق ڈارکا مجھ سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ وہ آئیں گے، حلف اٹھائیں گے تو کوئی اعتراض نہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرانس جینڈر کا بل مارچ 2018ءکا بل ہے، جو میرے چیئرمین بننے سے پہلے منظورہوا۔ انہوں نے کہا کہ مشتاق احمد نے بل میں ترامیم پیش کی ہیں، جن سے متعلق کمیٹی میں غور کیا جارہا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ایوان بالا کوئی ایسا کام نہیں کرے گا جواسلامی قوانین کے منافی ہو۔چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ مشاورت کے ساتھ اس معاملے کو حل کریں گے، لہٰذا اس معاملے کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے، ضرورت پڑی تو علمائے کرام اوراسلامی نظریاتی کونسل سے بھی مشاورت کریں گے۔ نئے وزیر خزانہ سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈارکا مجھ سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ وہ آئیں گے، حلف اٹھائیں گے تو کوئی اعتراض نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں