کوئٹہ میں تین بھائیوں کے قتل کا ڈراپ سین، چوتھا بھائی قاتل نکلا، ملزم کا اعتراف جرم

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ کے آرتھو پیڈک ڈاکٹر ناصر عشےزئی کے 3 بچوں کے قتل کا ڈراپ سین، قاتل چوتھا بھائی نکلا۔ تینوں بھائیوں کی جانب سے ہر وقت روک ٹوک کی وجہ سے نالاں تھا۔ ڈی آئی جی کوئٹہ پولیس نے ملزم کی گرفتاری و اعتراف جرم کی تصدیق کردی۔ گزشتہ رات فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس اور سی آئی اے نے اپنی تفتیش کا آغاز کیا، دوران تفتیش دل دہلا دینے والی چیزیں سامنے آئیں جس پر دوران وقوعہ بچ جانے والے دونوں اشخاص سے تفتیش عمل میں لائی گئی، دوران تفتیش ملزم قیس خان ولد ڈاکٹر ناصر احکزئی سکنہ جوائنٹ روڈ کوئٹہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ اس کا اپنے بھائیوں سے اکثر لڑائی جھگڑا ہوتا رہتا وہ ان سے بہت تنگ تھا جو اس کو بات بات پر روک ٹوک کرتے تھے جو اس کو پسند نہ تھا اور اس کے دل میں جائیداد کی لالچ بھی تھی۔ اس نے اپنے کزن کا پستول اٹھایا اور شادی سے واپس آتے ہوئے فائرنگ کرکے اپنے تینوں بھائیوں کو قتل کردیا۔ ملزم قیس خان نے گاڑی میں موجود ملازم اسفند کو بھی اپنی سمجھ کے مطابق قتل کردیا تھا لیکن اسفند زخمی ہونے کے بعد آنکھیں بند کرکے لیٹا رہا اور جب لوگوں کا شور سنا تو گاڑی سے اتر کر باہر آگیا جس کو ملزم قیس خان نے جلدی جلدی دوسری گاڑی میں ٹھایا اور ہسپتال کی طرف روانہ ہوگیا اور راستے میں ڈراتا دھمکاتا بھی رہا۔ ملزم سے واردات میں استعمال ہونیوالا پستول بھی برآمد کرلیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں