آڈیو لیکس پر جے آئی ٹی سے پہلے ڈان لیکس رپورٹ سامنے لائی جائے، شیریں مزاری

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس پر جے آئی ٹی بنائی جا رہی ہے، لیکن پہلے ڈان لیکس جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے ورنہ یہ ایک اور فسانہ ہو گا۔شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں کہاا کہ رانا ثنا اللہ نے بظاہر کہا کہ آئی ایس آئی اور آئی بی نے ابتدائی رپورٹ مکمل کر لی ہے، لیکن اہم سوال یہ ہے کہ کس ایجنسی یا شخص نے بگنگ شروع کی؟ اس حساس اور کلیدی سوال کی تحقیقات کون کرے گا؟ وزیراعظم آفس اور ہاﺅس کو کس نے بگ کیا؟۔شیریں مزاری نے لکھا کہ باقی تمام سوالات اس بنیادی سوال سے ہی جڑے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں