پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پر انگلش ٹیم کے کھلاڑی کو منشیات دینے کا انکشاف

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ کے کھیل کے حوالے سے ایک واقعہ، جب پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں مدِمقابل تھیں۔ تنازعات، اختلافات، سازشیں، اسپاٹ فکسنگ، میچ فکسنگ، بال ٹیمپرنگ اور امپائروں سے لڑائی جھگڑے جیسے غیر متوقع واقعات ان دونوں ٹیموں کے میچوں میں دیکھنے کو ملے ہیں۔ کچھ ایسا ہی واقعہ 1984ءمیں بھی ہوا جب باب ویلیس کی سربراہی میں انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ انگلینڈ کے آل راو¿نڈر این بوتھم جو اب سر این بوتھم ہیں ان سے یہ واقعہ منسوب ہے۔ انگلینڈ کے دورے پر کراچی ٹیسٹ سے پہلے مجھے پاکستان کے ایک فاسٹ باو¿لر نے طارق روڈ پر اپنے ایک دوست کے گھر کھانے کے لیے مدعو کیا تو میں دعوت قبول کرتے ہوئے ان کے ساتھ چلا گیا۔ کھانے کے بعد جب میزبان کے گھر سے روانہ ہونے لگے تو میزبان نے ہمارے فاسٹ باو¿لر کو ایک پیکٹ یہ کہتے ہوئے دیا کہ یہ آپ کی فرمائش پر منگوا کر دے رہا ہوں۔ گاڑی میں روانگی سے قبل باو¿لر موصوف نے میرے پوچھے بغیر خود ہی یہ بتایا کہ اس تھیلے میں چرس ہے جس کی فرمائش انگلینڈ کے کھلاڑی این بوتھم اور ایلن لیمب نے کی ہے اور اسے میں کل ان کے حوالے کروں گا۔ میرے لیے یہ کوئی نئی بات نہیں تھی۔ اکثر کھلاڑی جس میں پاکستانی کھلاڑی بھی شامل تھے وہ اس قسم کی فضولیات کا حصہ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ این بوتھم کو منشیات کے استعمال پر نہ صرف انگلینڈ کے کرکٹ بورڈ بلکہ عدالت نے بھی سزائیں سنائی ہوئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں