حنا ربانی کھر سے فرانس کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر سے فرانس کے سفیر نکولس گیلی نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر فرانس کے صدر میکرون کی وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران کیے گئے فیصلوں کی پیروی کے لیے فرانس کے سفیر نے یہ ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے سیلاب کے بعد فرانسیسی حکومت کی جانب سے پاکستان کی مسلسل مدد پر سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں