ٹرانس جینڈر اینٹی ہراسمنٹ ہاٹ لائن کا آغاز

اسلام آباد : پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر اینٹی ہراسمنٹ ہاٹ لائن لانچ کر دی گئی۔ جس کے بعد اب خواجہ سرا ہاٹ لائن نمبر 1099 پر کال کر کے اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہاٹ لائن وزیرِ اعظم کے اسٹریٹیجک ریفارمز یونٹ اور وزارتِ انسانی حقوق کے تحت بنائی گئی ہے۔ ہیڈ آف پرائم منسٹر اسٹریٹیجک ریفارمز سلمان صوفی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ ہاٹ لائن تمام صوبوں کے آئی جی دفاتر اور وزارتِ انسانی حقوق کے ساتھ بھی منسلک ہو گی۔ انہوں نے کہا تمام شکایتوں پر 24 گھنٹے میں ایکشن لیا جائے گا اور اگر 24 سے 48 گھنٹے میں ایکشن نہ لیا گیا تو وزارتِ انسانی حقوق شکایت پر ایکشن لے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں