دوست ممالک اورعالمی اداروں کے 133 طیارے امدادی سامان لیکر پاکستان آئے،دفترخارجہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز)دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کےلئے دوست ممالک اور عالمی ادارے پیش پیش ہیں اور اب تک امدادی سامان لےکر 133 طیارے پاکستان آئے ہیں۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اب تک 17ممالک، 3عالمی تنظیموں کی جانب سے امدادی سامان لےکر 133 طیارے پاکستان آئے ہیں، یو اے ای سے 41،امریکہ سے 21، ترکیہ کے 14طیارے امدادی سامان لے کرآئے، سعودی عرب سے 10، عمان سے 8، چین اور قطر سے چار، 4 امدادی طیارے پاکستان پہنچے۔دفتر خارجہ نے کہاکہ انڈونیشیا نے2، ازبکستان، فرانس، ترکمانستان، اردن، سے ایک ایک طیارہ پاکستان آیا، نیپال، برطانیہ، روس، یونان اور اٹلی نے بھی امدادی سامان کا ایک، ایک طیارہ بھیجوایا، یونیسف 3، اقوام متحدہ ادارہ برائے مہاجرین 14، عالمی ادارہ خوراک نے 3 طیارے بھجوائے، جبکہ ایران، ترکیہ، تاجکستان، عمان، یو اے ای نے زمینی اور بحری راستے سے بھی امداد بھجوائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں