اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں مخصوص نشستوں پر فیس کی وصولی کا فیصلہ ترک کیا جائے، پی ایس ایف

کوئٹہ (آن لائن) پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ IUBمیںمخصوص نشستوں پر آنیوالے طلبا سے فیس کی وصولی کا فیصلہ ترک کیا جائے ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی انتظامیہ پشتون بلوچ طلباءکو 50فیصد فیس طلب کر رہی ہے ،طلباءکے داخلوں کو منسوخ کرنے، ہاسٹلز چھوڑنے پر مجبور کرنے ،یونیورسٹی سے باہر مختلف سٹوڈنٹس ہاسٹلز میں طلباءکو تنگ اور ان پر پولیس کے ذریعے دباو ڈالنا اوراور دیگر طلباءدشمن وعلم دشمن ناروا اقدامات کا مقصد انہیں تعلیم حاصل کرنے سے محروم کرنا ہے جو کہ قابل افسوس اور قابل گرفت عمل ہے۔ پشتونخوا ایس او اپنے بیان میں مطالبہ کرتی ہے کہ احتجاجی کیمپ میں بیٹھے طلباءکے مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا زون کے آرگنائزر سےف اللہ کاکڑ، سےنئر ڈپٹی آرگنائزر ےار محمد برےال ، اطلاعات آرگنائزر اسفند کاکڑ، مالےات آرگنائزر صابر کاکڑ ، آفس آرگنائزر عظےم افغان ، رابطہ آرگنائزر محمود اچکزئی ،ڈپٹی آرگنائزرز نواز کاکڑ، طےب کاکڑ، بشےر افغان ، ہارون موسیٰ خےل ، ڈاکٹر زبےر خلجی ، امےن اچکزئی ،دلبر خان ازل ، زبےر ترےن ، سےد وہاب آغا، شرےف دمڑ، خوشحال کاکڑ،اےاز شےرانی اورصدےق مندوخےل نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں مخصوص نشستوں پر پشتون بلوچ صوبے سے آنیوالے طلباءجو کہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہے گزشتہ کئی دنوں سے یونیورسٹی کے اندر مخصوص نشستوں پر طلباءسے 50 فیصد فیس طلب کرنے اورطلبا کو ہاسٹل میں الاٹمنٹ نہ دینے کےخلاف احتجاجی کیمپ میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ 2013ءمیں بلوچستان گورنمنٹ اور پنجاب گورنمنٹ کے درمیان ایک معائدے جس کے تحت پنجاب کے 12 جامعات میں بلوچستان کے طلبا کیلئے مخصوص نشستیں منظور کئے گئے تھے جہاں صوبے کے مخصوص نشستوں پر آئے طلبا مفت تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔ جامعہ اسلامیہ بھی باقی جامعات کی طرح مخصوص نشستوں پر مفت تعلیم دے رہی تھی لیکن پچھلے ایک سال سے جامعہ انتظامیہ مخصوص نشستوں پر آئے طلباءپر 50 فیصد فیس لاگو کرچکی ہے اور اُنہیں الاٹمنٹ بھی نہیں دے رہی جو بلوچستان کے طلبا کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔جس کیخلاف طلباءمایوس اور مجبور ہوکرتھپتی دھوپ اور شدید گرمی میں احتجاجی کیمپ لگائے ہوئے ہیںاپنے برحق اور جائز مطالبات کو تسلیم کرانے کیلئے بیٹھے ہیں۔ بیان میں طلبا کے احتجاجی کیمپ اور ان کے جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ان کے ساتھ کھڑی ہے اور یونیورسٹی انتظامیہ پر واضح کرتی ہے کہ احتجاج پر بیٹھے طلباءکے خلاف ہر قسم کی کارروائی کرنے اور انہیں نقصان پہنچنے پر ذمہ دار اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکے وائس چانسلر وانتظامیہ ہوگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں