کراچی مقابلے میں ہلاک مشتبہ افراد کوئٹہ دھماکے کے ماسٹر مائنڈ نکلے

کراچی (انتخاب نیوز) کراچی مقابلے میں ہلاک ہونے والے مشتبہ افراد کوئٹہ دھماکے کے ماسٹر مائنڈ نکلے۔ ذرائع کے مطابق پولیس مقابلے میں مارے جانے والے مشتبہ افراد مطلوب ترین تھے اور وہ 2021ءمیں کوئٹہ میں ہوٹل پر ہونے والے دھماکے کے ماسٹر مائنڈ تھے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ مشتبہ افراد سے ملنے والا سی 4 ایکسپلوزو بھاری مقدار میں ہے اور اس مواد سے 5 خودکش جیکٹس بنائی جاسکتی تھیں۔ ذرائع کے مطابق مشتبہ افراد سے گاڑی کے نیچے آئی ای ڈی لگانے والے مقناطیس بھی ملے ہیں جو 5 کلو گرام تک کی آئی ای ڈی کا وزن اٹھا سکتے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ حساس ادارے اور سی ٹی ڈی رات ساڑھے تین بجے موقع پر پہنچے، علاقے کا گھیراﺅ کرکے مقابلہ صبح تک چلتا رہا، صبح 7 بجے کے قریب مددگار اور پھر تقریباً 8 بجے ایس ایچ او پہنچا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں