عدالت میں پیش نہ ہونے پر عمران خان کے وارنٹ جاری ہوئے، اسلام آباد پولیس

اسلام آباد (انتخاب نیوز) اسلام آباد پولیس کی جانب سے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ وارنٹ گرفتاری ایک قانونی عمل ہے۔عمران خان پچھلی پیشی پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔ان کی عدالت میں پیشی کو یقینی بنانے کے لیے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں۔ معزز عدالت عالیہ نے مقدمہ نمبر 407/22 سے دہشت گردی کی دفعہ خارج کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ اس حکم کے بعد یہ مقدمہ سیشن کورٹ میں منتقل کیا گیا تھا۔ عمران خان نے سیشن کورٹ سے ابھی تک اپنی ضمانت نہیں کروائی۔ پیش نہ ہونے کی صورت میں انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں