گرفتاری کے لیے میں ہر وقت تیار رہتا ہوں,عمران خان

اسلام آباد (انتخاب نیوز) عمران خان کا کہنا ہے کہ گرفتاری کیلئے ہر وقت تیار رہتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو کے دوران اپنی ممکنہ گرفتاری سے متعلق ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گرفتاری کے لیے میں ہر وقت تیار رہتا ہوں، جب آخری بار مجھے اپنی گرفتاری کا علم ہوا تو میں نے اپنا بیگ بنا کر تیاری کرلی تھی، انہوں نے مجھے گرفتار کرنے اور جیل میں ڈالنے کی کوشش کرنی ہے جس کے لیے میں تیار ہوں۔عمران خان نے حال ہی میں ایوان صدر میں ہونے والی مبینہ اہم ملاقات سے متعلق بھی اپنا جواب دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں