سائفر کی جو کاپی میرے پاس تھی وہ کہیں غائب ہوگئی ہے،عمران خان

اسلام آباد(انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تصدیق کی ہے کہ سائفر کی جو کاپی ا±ن کے پاس تھی معلوم نہیں وہ کہاں غائب ہوگئی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ جب آخری بار مجھے اپنی گرفتاری کا علم ہوا تو میں نے اپنا بیگ بنا کر تیاری کرلی تھی، گرفتاری کے لیے میں ہر وقت تیار رہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ شریفوں اور زرداری کی سیاست مافیاز کی طرز پر ہے، یہ لوگوں کو خرید لیتے ہیں یا ڈرا دھمکا کر قتل بھی کروا دیتے ہیں، انہوں نے مجھے گرفتار کرنے اور جیل میں ڈالنے کی کوشش کرنی ہے، جس کے لیے میں تیار ہوں۔عمران خان نے کہا کہ مجھے پتہ تھا یہ مجھے نا اہل کروانے کی کوشش کریں گے، یہ اس وقت الیکشن کروانا چاہتے ہیں جب مجھے نا اہل کروا دیں، میں ذہنی طور پر ہر چیز کے لیے تیار ہوں مگر ڈٹ کر مقابلہ کروں گا اور اپنی قوم کو حقیقی ا?زادی دلواو¿ں گا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مریم اور بلاول ہر بار کوئی ایسی بات کر دیتے ہیں جس سے ہمارا فائدہ ہو جاتا ہے، مجھے نہیں انہیں کوچ کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں