سحاق ڈار کی وطن واپسی پر عدالت کو ازخود نوٹس لینا چاہیے تھا، علی زیدی

کراچی(انتخاب نیوز) تحریک انصاف سندھ کے صدر اورسابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار منی لانڈرنگ کیس کا ملزم ہے، وطن واپسی پر عدالت کو ازخود نوٹس لینا چاہیے تھا، ایسا ہی نظام رہنا ہے تو پھرعزیر بلوچ کو چھوڑ کر کراچی کا میئر بنادیں۔علی زیدی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسا ہی نظام رہنا ہے تو پھرعزیر بلوچ کو چھوڑ کر کراچی کا میئر بنادیں۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی پر عدالت کو ازخود نوٹس لینا چاہیے تھا، جن کی پاکستان میں کوئی پراپرٹی نہیں تھی وہ بھی بری ہوگئے۔ علی زیدی نے کہا کہ اسحاق ڈار سابق وزیراعظم کے جہاز میں فرار ہوئے تھے، وعدہ معاف گواہ دوبارہ وزیراعظم کے جہازمیں واپس آیا، کسی کے باپ کا پیسہ نہیں عوام کا پیسہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق بیرون ملک84لاکھ کے ہینڈ بیگ خریدے گئے، کہا جارہا ہے شہبازشریف نے ہوٹل میں ٹھہرنے کے پیسے خود دیئے، شہباز شریف کے پاس اتنا پیسہ ہے تو سیلاب زدگان کودے دیں۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ غریب جیلوں میں سڑرہے ہیں، امیر آسانی سے باہر آجاتا ہے، اسحاق ڈار منی لانڈرنگ کیس کا ملزم ہے۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان آپس میں بھی سچ نہیں بولتا، ایک بھائی کہتا ہے ہم تو اپارٹمنٹ میں کرائے پر رہتے ہیں، دوسرابھائی کہتا ہے الحمداللہ یہ اپارٹمنٹ ہمارے ہیں اور تیسری مریم کہتی ہیں کہ لندن تو کیا پاکستان میں کوئی پراپرٹی نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں