پی ٹی آئی نے سائفر کی ایف آئی اے کے ذریعے تحقیقات کا حکومتی فیصلہ مسترد کردیا

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے امریکی سائفر سے متعلق عمران خان کی آڈیو لیک کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ذریعے تحقیقات کا حکومتی فیصلہ مسترد کردیا۔ وفاقی کابینہ کی جانب سے عمران خان کی آڈیو لیکس کیخلاف قانونی کارروائی کی منظوری کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی حکومت ایک سازش کے تحت ہٹائی گئی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ سائفر کی تحقیقات پر حکومتی آمادگی درست سمت کی جانب ایک قدم ہے لیکن انصاف کا تقاضا ہے کہ تحقیقات ایف آئی اے کے بجائے سپریم کورٹ کا بنایا ہوا کمیشن کرے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے، اسی طرح کا کمیشن آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں