شریف خاندان شوگر مل کیس، فائز عیسیٰ کے بینچ سے مقدمہ دوسرے بینچ منتقل

اسلام آباد (انتخاب نیوز) سپریم کورٹ میں شریف خاندان کی شوگر مل کے مقدمے کی سماعت کرنے والا بینچ تبدیل کردیا گیا۔جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے بینچ سے مقدمہ دوسرے بینچ کو منتقل کردیا گیا اور اب شریف خاندان شوگرمل کیس جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سنے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کا بینچ شوگر مل کیس کی سماعت 6 اکتوبر کو کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں