کسان اتحاد کی مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں پہیہ جام کرنے کی دھمکی دے دی

اسلام آباد:چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے وفاقی حکومت کو مطالبات نہ ماننے پر پورا ملک بند کرنے کی دھمکی دے دی، اتوار کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں خالد حسین باٹھ نے کہا کہ امید ہے کل حکومت مطالبات مان کر نوٹی فکیشن جاری کر دے گی، حکومت کل ہر صورت ہمارے مطالبات پر نوٹی فکیشن جاری کرے،چیئرمین کسان اتحاد نے کہا کہ حکومت نے اگر بدنیتی سے کام لیا تو پورا ملک بند کر دیں گے، میری کال پر ملک بھر سے لاکھوں کسان اسلام آباد کا رخ کریں گے،انہوں نے کہا کہ نوٹی فکیشن نہیں دیں گے تو آپ کے لیے اور ہمارے لیے بھی مسئلے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں