چیئر مین صادق سنجرانی اورمولانا عبدالغفور حیدری کی ملاقات ، ٹرانسجینڈر بل پر مشاورت

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ٹرانسجینڈر بل پر تمام مذہبی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیل کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مولانا عبدالغفور حیدری سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور عمرہ ادائیگی پر انہیں مبارکباد دی۔ملاقات میں ٹرانسجینڈر بل سے متعلق گفتگو ہوئی اور فیصلہ کیا گیا کہ اس بل پر تمام مذہبی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔ ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی و بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔دونوں رہنماوں نے جے یوآئی کی بلوچستان حکومت میں شمولیت پر مشاورت کی۔واضح رہے کہ چیئرمین صادق سنجرانی نے دو روز قبل کہا تھا کہ ٹرانسجینڈر بل پر سیاسی جماعتوں نے ترامیم جمع کروائی ہے پیر کو کمیٹی اجلاس ہو گا ہم کوئی ایسا کام نہیں کریں گے جو اسلامی نظام کےخلاف ہو ہم مل بیٹھ کر وہ کام کریں گے جو آئین پاکستان، اسلامی اصولوں پرمبنی ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں