رانا مشہود نے سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

لاہور(انتخاب نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی رانا مشہود احمد خان نے سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان کے انتخاب کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ رانا مشہود احمد خان نے سطین خان ، سیکرٹری اسمبلی سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے مﺅقف اختیار کیا ہے کہ آئین کے مطابق سپیکر کا الیکشن خفیہ رائے شماری سے ہوتا ہے اورآئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس الیکشن میں بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبرز درج کئے گئے جو کہ قانون اورآئین کی خلاف ورزی ہے۔ رانا مشہود نے درخواست میں یہ بھی مﺅقف اختیار کیا ہے کہ غیر قانونی اقدامات پر بات کی توپنجاب اسمبلی میں داخلے پر پابندی لگادی گئی اور14سیشنز میں حصہ نہ لینے کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب کالعدم قرارد ے اور اسمبلی میں داخلے پر جو پابندی لگائی گئی ہے اس کو بھی کالعدم قراردے۔ لاہور ہائی کورٹ کا دورکنی بینچ رانا مشہود کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں