آرٹیکل 62،F1 سے صادق و امین کے الفاظ ختم کرنے کا بل سینیٹ میں پیش

اسلام آباد(انتخاب نیوز) آرٹیکل 62 ون ایف میں ترمیم کا بل ایوان بالا میں پیش کر دیا گیا جس میں آرٹیکل 62 سے صادق اور امین کے الفاظ ختم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔مجوزہ ترامیم کے مطابق صادق اور امین کی الفاظ کو راست گو اور وفا شعار میں تبدیل کیا جائے کیونکہ صادق اور امین دنیا میں صرف نبی کریم ﷺکی ذات اقدس ہے۔ترامیم پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے پیش کیں جبکہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔قبل ازیں، ٹرانس جینڈر ایکٹ میں ترمیم کے لیے دو بلز اور اس ایکٹ کی جگہ خنثہ حقوق بل لانے کے لیے بھی بل سینیٹ میں پیش کیا گیا جبکہ ایوان میں پی ایم ڈی سی بل بھی منظور کیا گیا جس پر پی ٹی آئی نے احتجاج کرتے ہوئے واک آو¿ٹ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں