انٹر بینک،ڈالر ایک روپے79 پیسے سستا، 225 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

کراچی (انتخاب نیوز)آج صبح کاروباری دن کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں کاروبار کے دوران امریکی ڈالر ایک روپے79 پیسے سستا ہو کر 225 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔22 ستمبر سے اب تک ڈالر کی قدر میں 13 روپے 71 پیسے کمی ہو چکی ہے، 22 ستمبر کو ڈالر کی قدر 239 روپے 71 پیسے تھی۔ڈالر کی قدر میں کمی سے پاکستان پر قرضوں کے بوجھ میں 1700 ارب روپے کمی آ گئی ہے۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 75 پیسے سستا ہو کر 229 روپے 25 پیسے کا ہو گیا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان نظر آرہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 322 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41534 پر آگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں