اسحاق ڈار سے قطر کے سفیر کی ملاقات،اقتصادی تعلقات بڑھانے پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (انتخاب نیوز)وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمٰن بن فیصل الثانی نے ملاقات کی ہے۔دونوں رہنماوں کی ملاقات میں پاک قطر اقتصادی تعلقات مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمٰن بن فیصل الثانی نے اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں