عمران خان کی حکومت کے خلاف لانگ مارچ کی کال ناگزیر ہے اور تاخیر کی گنجائش نہیں ہے،شیخ رشید

را ولپنڈی(انتخاب نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی حکومت کے خلاف لانگ مارچ کی کال ناگزیر ہے اور تاخیر کی گنجائش نہیں ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ مسئلہ اپنے کیسز ختم کرانا تھا، مہنگائی اور غریب ایک بہانہ تھا۔انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کو اپنے رشتہ دار سے تبدیل کرانا تھا، گھر کی بات گھر میں ہی رکھوانا تھا۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ غریب معاشی طور پر مر جائیں گے، ہر ایک کو اپنا نام نکلوانا تھا، اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا تھا کہ تیاری کررہے ہیں ہفتے یا اتوار کو حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کر دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں