بروقت بجلی سپلائی کی بحالی میں ناکامی پر این ٹی ڈی سی پر ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد،نیپرا

اسلام آباد :نیپرا اتھارٹی نے جامشورو گرڈ سٹیشن ٹرپنگ کے دوران بروقت بجلی سپلائی کی بحالی میں ناکامی پر این ٹی ڈی سی پر 1 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔نیپرا کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ جامشورو گرڈ اسٹیشن کی ٹریپنگ سے کے ٹو، چائینہ پاور حب اور ہوا سے پیدا کی جانے والی بجلی سسٹم سے نکل گئی تھی جس کے نتیجے میں 1 ستمبر 2021 کو حیسکو اور کے الیکٹرک میں جزوی بلیک آو¿ٹ ہوا تھا،این ٹی ڈی سی کو حیسکو اور کے الیکٹرک کو بجلی سپلائی کی بحالی میں تقریبا 2 گھنٹے اور 33 منٹ لگے تھے، بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ نیپرااتھارٹی نے معاملے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے این ٹی ڈی سی کو مکمل تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی ،این ٹی ڈی سی نے مذکورہ انکوائری کی اور اتھارٹی کو تفصیلی رپورٹ پیش کی جس کی بنیاد پر اتھارٹی نے این ٹی ڈی سی کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی تھی ،اتھارٹی نے نیپرا ایکٹ کے تحت این ٹی ڈی سی سے وضاحت طلب کی ،شوکاز نوٹس جاری کیا،این ٹی ڈی سی مقررہ وقت میں کوئی بھی جواب دینے میں ناکام رہاتاہم تاہم ، اتھارٹی نے این ٹی ڈی سی کے خلاف کارروائی شروع کی ، جس میں این ٹی ڈی سی نیپرا قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی کا قصوروار پایا گیا، ٹرپنگ گرڈ اسٹیشن پر آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے ہوئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں