آصف زرداری کے علاج کےلئے یو اے ای سے ڈاکٹرز کراچی پہنچ گئے

کراچی: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کے علاج کے لیے بیرون ملک سے ماہر ڈاکٹروں کی 3رکنی ٹیم کراچی پہنچ گئی، خصوصی طیارے کے ذریعے متحدہ عرب امارات سے معالج کو کراچی پہنچا دیا گیا، سابق صدر کو بیرون ملک منتقل کرنے پر غور اور فیصلہ خصوصی معالج کریں گے،معالجین کی ٹیم کو خصوصی سکیورٹی میں ضیا الدین اسپتال پہنچا دیا گیا، پارٹی چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی دوبارہ ضیا الدین اسپتال پہنچ گئے،آصف علی زرداری کے قریبی دوست بھی ضیا الدین اسپتال میں موجود ہیں، اسپتال کی سکیورٹی سخت کردی گئی، ڈاکٹروں کے مشورے سے سابق صدر کو ایئر ایمبولینس پر یو اے ای منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں