میر شفیق الرحمن اور جمال رئیسانی کا سینیٹر منظور کاکڑ سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر بات چیت

کوئٹہ : جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل اورنوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری و سینیٹر منظور خان کاکڑ سے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال اور سیلاب صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات میں ملک اور خاص کر بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی اس موقع پر جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل نے کہاکہ بلوچستان کے عوام محب الوطن ہے اور ہر مشکل گھڑی میں بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے کردار ادا کیا ہے اور ہر طرح قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد کی ہے بلوچستان حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں اس وقت سیلاب سے بلوچستان کے زراعت اور لائیو سٹاک کا شعبہ شدید متاثر ہوا ہے ان متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے بھرپور اقدامات کیے جائیں نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہاکہ بلوچستان کی زرعی علاقے قلات مستونگپشین قلعہ عبداللہزیارتنصیرآباد ڈویژن سمیت دیگر علاقوں میں سیلاب کی صورتحال نے تباہی مچادی ہے اور تمام کھڑی فصلات تباہ ہوگئی جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ صوبائی حکومت اس سلسلے میں اپنا بھرپو ر کردار ادا کریں بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری و سینیٹر منظور احمد کاکڑ نے کہاکہ میر شفیق الرحمن مینگل اور نوابزادہ میر جمال رئیسانی کی بلوچستان کے حوالے سے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ا ن کے آکابرین نے بلوچستان کے عوام اور ان کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھرپور خدمات سرانجام دی ہے ہمیں خوشی ہوئی ہے کہ انہیں بلوچستان کی سیلاب سے متاثرہ عوام کا حساس ہے صوبائی حکومت جلد متاثرہ افراد کی احساس محروم ختم کرے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں