مفتاع اسماعیل کی خاندان کے افراد سمیت بھارت سے چارٹرڈ طیارہ سے آمد کا معاملہ سینٹ تک پہنچ گیا

اسلام آباد:سابق وزیر خزانہ مفتاع اسماعیل کی بھارت سے چارٹرڈ طیارہ کے ذریعے خاندان کے افراد کے ہمراہ آمد کا معاملہ سینٹ تک پہنچ گیا،معاملہ مزید تحقیقات کے لیے سول ایوی ایشن کمیٹی کو بھیج دیا گیا،گزشتہ روز منگل کو سینٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ مفتاع اسماعیل کو وزارت سے ہٹانے کے بعد اب ایکنک کمیٹی سے بھی فارغ کر دیا گیا،پندرہ اگست کو ان کے بھائی مسعود اسماعیل پورے خاندان سمیت انڈیا سے چارٹرڈ طیارہ سے واپس آئے اور اس دن انڈیا کی آزادی منائی جاتی ہے ،اورا س معاملہ کو کمیٹی سول ایوی ایشن میں بھیجا جائے تاکہ مزید معلومات مل سکیں ،جس پر معاملہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں