سینیٹ میں وزیر مذہبی امور کے جملے پر اپوزیشن ارکان کا شدید احتجاج ،واک آﺅٹ

اسلام آباد: سینیٹ میں وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے ایک جملے پر اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے واک آﺅٹ کیا ، تاہم حکومتی ارکان اپوزیشن کو منا کر واپس لے آئے اور چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر دنیش کمار اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے الفاظ اجلاس کی کارروائی سے حذف کر دیئے، جبکہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے معذرت بھی کرلی۔منگل کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی صدارت میں ہوا ، اجلاس کے دوران وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر دنیش کمار کے سوال کا جواب وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے دیا، وفاقی وزیر کے ایک جملے پر دنیش کمار سمیت اپوزیشن کے ارکان نے احتجاج اور شور شرابہ شروع کردیا، قائد حزب اختلاف سینیٹر شہزاد وسیم نے وفاقی وزیر سے اپنے اپنے الفاظ واپس لینے کا مطالبہ کیا اس موقع پر اپوزیشن ارکان نے ایوان سے واک آﺅٹ بھی کیا، سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ سینیٹ میں کبھی ایسا نہیں ہوا، یہ طریقہ جو انہوں نے اپنایا ہے نہ وہ آپ کی بات مان رہے ہیں پھر یہ کس طرح یہ ایوان چلے گا، اس موقع پر وزیر مملکت برائے قانون سینیٹر شہادت اعوان اپوزیشن کو منا کر لے آئے جبکہ چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر دنیش کمار اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور دونوں کے الفاظ حذف کر دیئے، جبکہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے معذرت بھی کرلی

اپنا تبصرہ بھیجیں