طلبہ پر تشدد میں ملوث اہلکاروں کو قرار واقعی سزادی جائے ‘ پشتون ایس ایف

کوئٹہ (آن لائن)پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن بلوچستان کے صوبائی صدر طاہر شاہ کاکڑ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یونیورسٹی آف بلوچستان میں جامعہ انتظامیہ کی جانب سے انٹر میڈیٹ کے نتاج آنے پر داخلوں کی بندش کا اعلان اور انٹری ٹیسٹ سے تین دن پہلے ٹیسٹ کے طریقہ کار میں تبدیلی کرپشن اور اقربا پروری کو فروغ دینے اور صوبے کے ہزاروں پشتون بلوچ طلبا کے مستقبل کو داو لگانے کے مترادف ہیں جس کی پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کسی کو قطعی طور پر طلبا کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی ،انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ یونیورسٹی انظامیہ فوری طور داخلوں کی تاریخ میں توسیع کر کے پرانے طرز پر ٹیسٹ کے انعقاد کے ساتھ سیٹوں میں اضافے کا اعلان کرے اور حکومت وقت سے گزشتہ دنوں جامعہ کے احاطے میں طلبہ پر فورسز کے جانب سے بیہمانہ تشدد کے واقعے کی مکمل تحقیقات کرنے اور واقعے میں ملوث کرداروں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں