عمران خان نے سی پیک کو روکا ، پاک چین تعلقات کو نقصان پہنچا ، وزیر اعظم

اسلام آباد:ٹرانس جینڈر ایکٹ میں ترمیم کے لیے دو بلز اور اس ایکٹ کی جگہ خنثہ حقوق بل لانے کےلئے بھی بل سینیٹ میں پیش کردیا گیا جبکہ ایوان میں پی ایم ڈی سی بل کی منظور ی پر پی ٹی آئی نے احتجاج کرتے ہوئے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں، اپوزیشن ارکین کے شور شرابے سے ایوان مچھلی بازار بن گیا،تحریک انصاف کے سینیٹر احتجاج کرتے ہوئے واک آو¿ٹ کرگئی۔پیر کو چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس شروع ہوا۔ اجلاس میں مفت اور لازمی تعلیم کا حق ترمیمی بل 2022ءایوان میں پیش کیا گیا۔اسی طرح مخنث افراد (ٹرانس جینڈر) ایکٹ 2022ءمیں مزید ترامیم کے دو بل ایوان میں پیش کیے گئے۔ سینٹر محسن عزیز، سینٹر سید محمد صابر شاہ کی طرف سے یہ بل ایوان میں پیش کیے گئے جنہیں چیئرمین سینٹ نے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا۔سینیٹ اجلاس کے دوران خنثہ افراد کے تحفظ ریلیف اور بحالی کے حقوق سے متعلق بل ایوان میں پیش کیا گیا جسے سینیٹر مشتاق احمد کی جانب پیش کیا گیا۔ایوان میں منظوری کےلئے پی ایم ڈی سی بل پیش کیا گیا جس کی شق وار منظوری کی گئی اس دوران تحریک انصاف کے سینیٹرز نے احتجاج کرتے ہوئے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ قائد ایوان حزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی احتجاج کیا۔ پی ٹی آئی سینیٹرز اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے، اپوزیشن ارکین کے شور شرابے سے ایوان مچھلی بازار بن گیا۔پی ٹی آئی ارکان نے بل کی کاپیاں پھاڑ کر سینیٹر سلیم مانڈوی والا پر پھینک دیں، پاکستان تحریک انصاف نے بل میں ترمیم کی مخالفت کی اور کہا کہ بل دوبارہ کمیٹی میں بھجوایا جائے۔قائد ایوان شہزاد وسیم نے کہا کہ حکومت نے ہمیشہ بل بلڈوز کرنے کی کوشش کی، قائمہ کمیٹی میں معاملہ زیر بحث آنے کے بعد یہاں بہت ساری ترامیم لائی گئی، اس بل کو دوبارہ کمیٹی میں بھجوایا جائے۔احتجاج کے باوجود بل کی شق وار منظوری کا عمل جاری رہا جس پر تحریک انصاف کے ارکان چیئرمین سینیٹ کے ڈائس کے سامنے جمع ہوگئے اور حکومت کے خلاف ”نو نو“ کی نعرے بازی کی ۔اس بل کے ذریعے پمز ہسپتال سے ایم ٹی آئی نظام کا خاتمہ کیا جائے گا اور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی ازسر نو تشکیل کی جائے گی۔ایوان میں آرٹیکل 62 ون ایف میں ترمیم کا بل پیش کردیا گیا۔ ترامیم پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے پیش کیں۔ سینیٹ چیئرمین نے بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔ بل کے تحت آرٹیکل 62 سے صادق اور امین کی عبارت ختم کرنے کی استدعا کی گئی ہے اورکہا گیا ہے کہ صادق اور امین کی عبارت کو راست گو اور وفا شعار میں تبدیل کیا جائے، صادق اور امین دنیا میں صرف نبی کریم کی ذات اقدس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں