نیشنل پارٹی خواتین کو فیصلہ سازی کے عمل میں شامل کرنے کو شعوری سیاست کا حصہ سمجھتی ہے، یاسمین لہڑی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی کی زیر صدارت پارٹی سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں خواتین ونگ کو منظم و متحرک کرنے کے حوالے سے گفتگو ہوا۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی صوبائی خواتین سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ صوبائی سوشل میڈیا سیکرٹری سعد بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین میں تخلیقی و تحقیقی صلاحیتوں بہت زیادہ ہوتی ہے۔دوسری طرف اپنے متعلقہ شعبے میں لگن محنت اور جستجو کا عمل بھی بہت ہے۔نیشنل پارٹی نے خواتین کی ہمیشہ صلاحیتوں کو نکھارنے اور حوصلہ افزائی کی۔نیشنل پارٹی خواتین کو برابری کا مقام اور فیصلہ سازی کے عمل میں شامل کرنے کو شعوری سیاست کا حصہ سمجھتی ہے۔اس لیے خواتین کو سیاسی عمل میں بنیادی و فکری کرادر ادا کرنے کےلیے 8 اکتوبر کو اسٹڈی سرکل کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ شرکت کرینگے اور 11 اکتوبر کو خواتین ونگ کےلیے سوشل میڈیا کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ سوشل میڈیا کو مثبت اپروچ کے ساتھ استعمال کرنے اور پارٹی پالیسیوں کو آگے بڑھانے کی تربیت و آگاہی فراہم کیا جائے گا۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان علی احمد لانگو ممبران ورکنگ کمیٹی فدا بلیدی سلمہ قریشی اور سعدیہ بادینی نے بھی خطاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں