سارہ کے قتل کا دکھ ہے، ملزم شاہنواز کو نشان عبرت بنایا جائے، ورثاءکی پریس کانفرنس

اسلام آباد (انتخاب نیوز) سینئر صحافی ایاز امیر کی مقتولہ بہو سارہ انعام کے والد انجینئر انعام الرحیم کا کہنا ہے کہ قتل کے واقعے کے بعد شاہنواز کی والدہ نے کال کرکے سارہ کی تعریف کی تھی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انجینئر انعام الرحیم کا کہنا تھا کہ سارہ 3 بھائیوں میں سب سے چھوٹی تھی، 2000ءمیں ہم کینیڈا چلے گئے تھے، سارہ ابوظہبی میں بھی جاب کرتی رہی، جولائی کے آخری ہفتے میں معلوم ہوا کہ سارہ نے شادی کرلی۔ انعام الرحیم کا کہنا تھا کہ سارہ نے کہا تھا کہ وہ 38 سال کی ہے اپنا فیصلہ خود کرسکتی ہے، ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز کا معلوم ہوا تو ہمارا اعتماد بحال ہوا، قتل کے واقعے کے بعد شاہنواز کی والدہ نے کال کرکے سارہ کی تعریفیں کیں، یہ کیس ہم ہی لے کر چل رہے ہیں، قانون کی کارروائی سے مطمئن ہیں۔ اس موقع پر سارہ انعام کے بھائی فرخ انعام کا کہنا تھا کہ ہمیں سارہ کا بہت زیادہ دکھ ہے، سارہ انعام بہت لائق تھی، سارہ کو بے دردی سے قتل کرنے پر شاہنواز کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں