علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے پر سینیٹر مشتاق احمد کا سپیکر ڈائس کے سامنے دھرنا

اسلام آباد :پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے رکن اسمبلی علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر احتجاج کیا اور سپیکر ڈائس کے سامنے آکر نعرے بازی کرتے رہے اور دھرنہ دے دیا ان کے ہمراہ مولانا عبدالاکبر چترالی ،سینیٹر حاجی ہدایت اللہ ،محسن داوڑ ودیگر شامل تھے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں منعقد ہوا صدر پاکستان عارف اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی ان کے ہمراہ بیٹھے تھے جمعرات کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہوا تو جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے اپنی نشست پر کھڑے ہو گئے اور کہا کہ آج کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لیے ممبر قومی اسمبلی علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیے گئے اور نعرے بازی شروع کر دی ،علی وزیر کو رہا کرو،پارلیمنٹیرین کر عزت دو ، فاشزم نامنظور ،کے نعرے لگاتے ہوئے اور کتبہ اٹھا کر سپیکر قومی اسمبلی کے ڈائس کے سامنے پہنچ گئے اور دھرنہ دے دیا کافی دیر دھرنہ دیئے رکھا اور بعد میں نعرے لگاتے ہوئے ایوان سے باہر چلے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں