شہباز شریف کی تھائی لینڈ میں 23 بچوں سمیت تین درجن افرادکے قتل کی شدید مذمت
اسلام آباد(انتخاب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے تھائی لینڈ میں 23 کم سن بچوں سمیت تین درجن سے زائد افراد کے قتل کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے زیادہ بھیانک فعل نہیں ہو سکتا۔جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر اعظم نے کہا کہ تھائی لینڈ میں 23 بچوں سمیت 3 درجن سے زائد افراد کے قتل کے واقعہ پرانہیں شدید صدمہ پہنچا ہے، اس بربریت کی مذمت کے لئے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سوگوار والدین اور تھائی لینڈ کے عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
Load/Hide Comments


