وزیرستان، انگور اڈہ میں بم دھماکے میں 7 سالہ بچہ جاں بحق، ایک شخص زخمی

ڈی آئی خان (انتخاب نیوز) وزیرستان میں انگور اڈہ کے مقام پر دھماکا میں سات سالہ بچہ جاں بحق، ایک شخص زخمی ہوگیا۔ دھماکا لوئر وزیرستان تحصیل برمل کے علاقہ انگوراڈہ بمقام پین گینہ میں ہوا۔ ڈی آئی خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی وزیرستان عتیق وزیر نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا آئی ای ڈی کا تھا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی عتیق وزیر کے مطابق دھماکا انگوراڈا بارڈر پر تعینات پرائیویٹ لیڈی سرچر کے گھر کے باہر ہوا، جب خاتون اور ان کے والد ڈیوٹی سے واپس گھر جارہے تھے تو گھر کے باہر دھماکا ہوا اس وقت بچے گھر کے باہر تھے جس میں سات سالہ ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جب کہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں