جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف تعینات، صدر مملکت نے دستخط کردیے

راولپنڈی (انتخاب نیوز) صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے مسودے پر دستخط کردیے۔ صدر کی منظوری کے بعد جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف ہوں گے۔ صدر مملکت عارف علوی نے اہم تقرریوں سے متعلق سمری پر دستخط کردیے ہیں جس کے بعد جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بن گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں