عمران خان کی بلیک میلنگ کے ذریعے حکومت گرانے کی سازش ناکام ہوگئی، وفاقی وزرا

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی وزرا نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے اسمبلیوں سے باہر آنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے اس سے ناکام شو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کا اعتراف شکست ہے لیکن پنجاب میں اتنے لوگ موجود ہیں کہ حکومت بن سکتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ یہ اعتراف شکست ہے، جو انہوں نے پچھلے 7 ماہ سے ایک دباو¿ اور بلیک میلنگ اور کشیدگی اور طاقت کے ذریعے حکومت گرانے کی حکمت عملی دکھائی تھی اس میں بری طرح ناکام ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ عوام کا سمندر لانا چاہتے تھے، جس میں وہ ناکام ہوئے، جتنے لوگ جمع ہوئے تھے اس سے زیادہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لوگ کھڑے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جس کے لیے انہوں نے اپنے لوگوں کو تیار کرنے کی کوشش کی اس میں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ قومی اسمبلی سے وہ پہلے ہی باہر ہیں اور پنجاب اسمبلی میں اتنے لوگ موجود ہیں کہ حکومت بن سکتی لیکن خیبرپختونخوا میں دوبارہ انتخابات ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 20 فیصد لوگ ریکوزیشن جمع کرائیں تو اسمبلی تحلیل نہیں ہوسکتی اور پنجاب میں تیار ہے جو جمع ہوسکتی ہے اور خیبرپختونخوا میں بھی جمع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تو انہوں نے اجلاس کرنا ہے اور پارلیمنٹیرینز سے ملاقات کرنے ہیں تو کیا اپوزیشن بیٹھی رہے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان مین وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ ’پی ٹی آئی کا فیس سیونگ ناکام شو خواس باختگی ہے، انقلابی لوگ جمع کرنے میں ناکامی، نئے چیف کی تعیناتی میں ناکامی، دلبرداشتہ اور استعفوں کا ڈرامے ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’عمران خان کا پنڈی سے مطالبہ آزادی نہیں بلکہ دوبارہ انتخاب کا ہے، خیبر پختونخوا اور پنجاب کو کب تک سیاسی سہارے کے طور پر استعمال کریں گے‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں