صدر اور وزیراعظم سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی الوداعی ملاقاتیں

اسلام آباد(انتخاب نیوز)صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے الوداعی ملاقاتیں کیں۔ ذرائع کا کہناہے کہصدر عارف علوی سے آرمی چیف نے ایوان صدر میں ملاقات کی، صدر مملکت نے جنرل قمر جاوید باجوہ کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ذرائع کامزید کہناہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے الوداعی ملاقات کی،وزیراعظم نے آرمی چیف کی خدمات کو سراہا، وزیراعظم نے آرمی چیف کیلئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا، ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آرمی چیف کیلئے ظہرانے کا اہتمام بھی کیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں