دوحہ فٹبال ورلڈ کپ، قطری شائقین کا جرمنی پر جوابی حملہ

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) جرمن فٹ بال کھلاڑیوں کو ’ون لو بینڈ‘ پہننے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ اس کے جواب میں جرمن ٹیم نے قطر میں ہم جنس پسندوں کے حق میں احتجاج کیا اور منہ پر ہاتھ رکھتے ہوئے تصویر بنوائی۔ جس پر قطری فٹ بال شائقین نے جرمنی پر جوابی حملہ کیا۔ ان قطری شائقین نے ترک نژاد سابق جرمن کھلاڑی میسوت اوزل کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ میسوت اوزل نے جرمن فٹ بال ٹیم کی انتظامیہ پر نسل پرستانہ اور امتیازی سلوک کا الزام عائد کیا تھا۔ اس کھلاڑی نے انسانی حقوق کی بات کرتے ہوئے ایغور مسلمانوں کے حق میں بیان دیا تھا اور تب کہا گیا تھا کہ کھلاڑیوں کو سیاسی مؤقف اختیار کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں