بلند شرح سود نے پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ کا بھٹہ بٹھا دیا

کراچی :بینک دولت پاکستان کی بلند شرح سود نے پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ کا بھٹہ بٹھا دیا۔کاروباری ہفتہ کے پہلے روز مارکیٹ کریش ہو گئی اور کے ایس ای100انڈیکس 850سے زائد پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 42900پوائنٹس سے کم ہو کر42000پوائنٹس پر آگیا۔مندی کی وجہ سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 122ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 68کھرب رپے سے گھٹ کر67کھرب روپے رہ گیا جبکہ84فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پیر کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ 500 پوائنٹس کی کمی سے کھلی مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود 1فیصد کے اضافے سے16فیصد تک پہنچ جانے سے سرمایہ کاروں نے نئی پوزیشن لینے سے گریز کیا جنھوں نے مارکیٹ میں خریداری کو نظر انداز کردیا جس کی وجہ سے سیلنگ پریشر دیکھا گیا اور مارکیٹ بتدریج تنزی کا شکار ہوتی رہی۔اسٹاک ماہرین کے مطابق گذشتہ جمعہ کو شرح سود مستحکم رکھنے یا یا25بیسز پوائنٹ اضافے کے امکانات اور آرمی چیف کی تعیناتی سے مارکیٹ میں استحکام دیکھا جا رہا تھا تاہم نئے کاروباری ہفتہ میں تیزی کا رجحان منفی زون میں تبدیل ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں 865.39پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 42936.73پوائنٹس سے گھٹ کر42071.34پوائنٹس پر آگیا اسی طرح 314.30پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 15818.76پوائنٹس سے کم ہو کر15504.46پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 29060.18پوائنٹس سے کم ہو کر28542.60پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب22ارب6کروڑ46لاکھ8ہزار470روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 68کھرب54ارب68کروڑ8لاکھ98ہزار333روپے سے گھٹ کر67کھرب32ارب61کروڑ62لاکھ89ہزار863روپے رہ گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو 6ارب روپے مالیت کے 24کروڑ43لاکھ55ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو 6ارب روپے مالیت کے 17کروڑ72لاکھ97ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 350کمپنیوں کا کاربار ہوا جس میں سے47کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،294میں کمی اور9کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ2کروڑ90لاکھ،ورلڈ کال ٹیلی کام2کروڑ25لاکھ،دیوان موٹرز 1کروڑ37لاکھ،حیسکول پیٹرول 1کروڑ21لاکھ اور سنر جیکو پاک 93لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے نیسلے پاکستان کے بھاؤمیں 84.00روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت 8580.00روپے ہو گئی اسی طرح 54.00روپے کے اضافے سے محمود ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت 860.00روپے پر جا پہنچی جبکہ گیٹرون انڈسٹریز کے بھاؤ میں 28.60روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت 353.40روپے ہو گئی اسی طرح 28.32روپے کی کمی سے خیبر ٹوبیکو کے حصص کی قیمت 391.70روپے پر آ گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں