واسا نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو بڑا ڈیفالٹر قرار دے دیا

راولپنڈی/لاہور(انتخاب نیوز)واسا نے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کو بڑا ڈیفالٹر قرار دے دیا۔واسا کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے باوجود سی اے اے نے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد بل ادا نہ کیا۔واسا کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے گلبرگ لاہور میں واقع آفیسرز فلیٹس کے دو ٹیوب ویلز کا بل 2018 سے واجب الادا ہے۔واسا کے مطابق سی اے اے کو ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد رقم ادا کرنی ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر واسا حسن مرتضیٰ نے کہا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کو وارننگ لیٹر بھی لکھا جس میں 25 نومبر کی ڈیڈ لائن دی گئی۔ڈپٹی ڈائریکٹر واسا کے مطابق اگر سی اے اے کی جانب سے واجبات ادا نہ کیے گئے تو دو روز میں کنکشن کاٹ دیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں